اردو نیوز اپڈیٹس

معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے 2025 کو پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار

پاکستان نیوز پوائنٹ
معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے 2025 کو پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار دیتے ہوئے اپنے ایک آرٹیکل میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آرٹیکل میں ٹرمپ کی پاکستان پالیسی میں حیران کن تبدیلی کی نشاندہی کی گئی اور کہا گیا کہ واشنگٹن کا “انڈیا فرسٹ” دور ختم ہوگیا اور پاکستان کو فوقیت حاصل ہوگئی، امریکی پالیسی شفٹ کی بنیاد مئی کی پاک بھارت جنگ بنی۔ واشنگٹن ٹائمز آرٹیکل میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے تعلقات کا خصوصی تجزیہ بھی شامل ہے، واشنگٹن ٹائمز نے کہا کہ پاکستان ناپسندیدہ ریاست سے شراکت دار ملک بن گیا، امریکا کے لیے پاکستان کی اتنی تیز رفتار امیج بلڈنگ و رائے تبدیل ہونا نایاب و منفرد واقعہ ہے، ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو مرکزی ستون قرار دیا گیا ہے۔ واشنگٹن ٹائمز کے مطابق ابتدا میں بھارت کو کواڈ اور دیگر فورمز کے ذریعے بالادست بنانے کی سوچ تھی اور اسلام آباد کو سائیڈ لائن کرنے کی توقع کی جا رہی تھی، تاہم بھارت کے سیاسی حالات، شخصی آزادیوں پر پابندیاں، غیر یکساں ملٹری پرفارمنس اور سفارتی سختی نے بھارت کو ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر مشکوک بنا دیا۔ واشنگٹن ٹائمز نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں پہلا پگھلاؤ خفیہ کاؤنٹر ٹیررازم ایکسچینجز سے آیا، جس سے واشنگٹن کو سبسٹینٹو تعاون کا واضح اشارہ ملا، مارچ میں ٹرمپ نے قومی خطاب میں پاکستان کی غیر متوقع تعریف کی، جس نے واشنگٹن میں پالیسی کا رخ بدل دیا۔ اسلام آباد نے موقع فوراً کیش کیا، ہر محدود تعاون غیر متوقع کریڈٹ میں بدلتا گیا، انگیجمنٹ بڑھتی چلی گئی اور تعلقات ٹرانزیکشنل سے اسٹریٹجک بنتے گئے، پاک امریکا تعلقات میں فیصلہ کن موڑ مئی کی مختصر مگر شدید پاک بھارت جھڑپ بنی۔ واشنگٹن ٹائمز نے کہا کہ پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کر دیا، پاکستانی ڈسپلن، اسٹریٹجک فوکس اور ایسِمٹرک کیپیبلٹی کو امریکی توقعات سے کہیں زیادہ قرار دیا گیا، اسی لمحے پاکستان کو دوبارہ سنجیدہ ریجنل ایکٹر کے طور پر دیکھا جانے لگا، مئی جنگ کے بعد ٹرمپ کے لیے اسٹریٹجک نقشہ ری ڈرا ہوا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف زرداری کی بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری نے بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری دی…

13 hours ago

خادمِ حرمین شریفین نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مملکت کا اعلیٰ ترین اعزاز عطا کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب…

13 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اِیرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ…

13 hours ago

بیرون ممالک جانے والوں کیلئے خوشخبری نائب وزیر اعظم کاکم لاگت میں قونصلر سہولیات دینے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قونصلر سروسز…

13 hours ago

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے خلاف درخواستوں…

13 hours ago

ملک میں عالمی مارکیٹ کے زیر اثر سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں عالمی مارکیٹ کے زیر اثر سونے کی قیمت مزید بڑھ…

13 hours ago