اردو نیوز اپڈیٹس

ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال اقوام عالم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال اقوام عالم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہوگئی، عالمی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مرد آہن قرار دے دیا۔ واشنگٹن ٹائمز کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جنوبی ایشیا میں امریکی صدر ٹرمپ کے نئے اسٹریٹجک پارٹنر بن سکتے ہیں۔واشنگٹن ٹائمز کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک اور سخت فیصلے لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکہ میں فیلڈ مارشل کو جنوبی ایشیا کی سلامتی کیلئے بااثر ترین شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔امریکی جریدے میں کہا گیا کہ آرمی چیف ایک پیشہ ور، خاموش طبع، اورنظم و ضبط کے پابند فوجی افسر سمجھے جاتے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خودنمائی اور سیاست میں دلچسپی نہیں ہے۔امریکی جریدے کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل کی عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خوبیاں انہیں صدر ٹرمپ کے لیے ایک فطری شراکت دار بناتی ہیں۔واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت سے بگڑتے تعلقات کے تناظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات زیادہ اہم ہے۔ صدر ٹرمپ نے مداخلت کر کے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی۔ علاوہ ازیں کہا گیا کہ پاکستان نے جنگ بندی پر ٹرمپ کا شکریہ اور مودی نے ثالثی کا انکار کیا، فیلڈ مارشل نے افغانستان اور ایران سے لاحق خطرات پر فوجی حکومت عملی میں اہم کردار ادا کیا۔جریدے نے لکھا کہ فیلڈ مارشل دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاک امریکہ تعلقات انسداد دہشت گردی میں تعاون کے حوالے سے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔امریکی جریدے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا.صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے سرگرم نظر آرہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

18 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

18 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

18 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

18 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

18 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

18 hours ago