اردو نیوز اپڈیٹس

ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں لہٰذا ہم کسی کو اپنی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی، او آئی سی فورم سے بھر پور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے اور مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگیں پانی پر ہونی ہیں، سندھ طاس معاہدےکے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم ہوئی، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کرسکتا، پاکستان نے واضح کردیا ہےکہ پانی روکنے کے عمل کو اعلان جنگ تصور کیاجائےگا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،جو ملک دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہے بھارت کا اس پر الزام لگانا باعث حیرت ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

دانش سکولز کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے بچے ملک کا مستقبل ہیں…

13 hours ago

حیدرآباد میں سڑ ک کے بیچ کھمبے چھوڑنا ایک منصوبہ بندی تھی مراد علی شاہ نے وضاحت دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں سڑک کے بیچ کھمبوں…

13 hours ago

ورلڈ بینک کی سندھ میں بلدیاتی سہولتوں کیلئے 15 کروڑ ڈالرز کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ ورلڈ بینک نے سندھ میں بلدیاتی سہولتوں کے لیے 15 کروڑ ڈالرز…

13 hours ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار سے کم ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے…

13 hours ago

پوپ لیو نے امریکی انتخابات میں ووٹ ڈال کر تاریخ رقم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کیتھولک مسیحوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے امریکی انتخابات میں اپنا…

13 hours ago