اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں رحمت اللعالمین خاتمُ النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ملک بھر کی فضاؤں میں درود و سلام کی صدائیں، مساجد، عمارتیں، گلیاں، محلے، چوک، چوراہے خوبصورتی سے سجائےگئے ہیں اور آقائے دو جہاں سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا جارہا ہے۔آج عید میلادالنبی ﷺ پر دن کا آغاز نماز فجر کے بعد لاہور اور پشاور میں 21-21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔کراچی میں گلی گلی، قریہ قریہ برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ، جگہ جگہ اسٹالز پر کہیں موئے مبارک کا دیدار کیا جارہا ہے تو کہیں مسجد نبویﷺ اور خانہ کعبہ کے ماڈلز رکھے گئے ، شہر کے مختلف علاقوں میں عاشقان رسول کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔لاہور میں بھی عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں مساجد، گھروں، سڑکوں، سرکاری عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ، عید میلادالنبیﷺ کی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔پشاور میں رحمت اللعالمینﷺ کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے نعت خوانی اور میلاد مصطفیٰﷺ کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔کوئٹہ میں بھی جگہ جگہ چراغان کیا گیا ہے ، محافل نعت اور میلادالنبیﷺ کے جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔اسلام آباد کو بھی دلہن کی طرح سجایا گیا ہے، چپہ چپہ سرور کائنات کی آمد کی خوشی میں جگمگا رہا ہے، ہر جگہ جشن آمد رسول کے نعرے گونج رہے ہیں۔ مسجدوں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس دن ڈھائی بجے شہید مسجد کھارادر سے برآمد ہوگا ، نیو میمن مسجد سے ہوتا ہوا گلزارِ حبیب مسجد پر عصر کے وقت اختتام پذیر ہوگا۔ملک کے دیگر شہروں میں بھی جلوس نکالے جائیں گے ۔ عید میلادالنبی ﷺ کے پیش نظر کے الیکٹرک نے آج کراچی میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

سانحہ پمز ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی…

55 minutes ago

پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری عہدے سے ہٹا دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم نے وفاقی…

59 minutes ago

جامع تحقیقات کی جائیں گی بچوں کی حفاظت ہر حال میں اولین ترجیح ہونی چاہیےاسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پمز ہسپتال…

1 hour ago

سب سے پہلے خود کو احتساب کیلیے پیش کرتا ہوں کوتاہی کے مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ سانحہ پمز ، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب…

1 hour ago

ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس کو روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت…

1 hour ago

کینیڈا کا امریکا کو بڑا جوابی وار 700 مصنوعات پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد

پاکستان نیوز پوائنٹ کینیڈین وزیرِ خزانہ فرانکوس فلیپ شیمپین نے کہا ہے کہ کینیڈا نے…

1 hour ago