اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں سونے کی ریکارڈ قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں سونے کی ریکارڈ قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے.آج فی تولہ نرخ 2 ہزار روپے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی نئی بُلندی پر پہنچ گئے۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے دام 2 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک جا پہنچے.اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 1715 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 68 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 572 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 72 روپے ہو گئی۔ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 59 روپے بڑھ کر 3 ہزار 401 روپے میں فروخت ہوئی جبکہ 10 گرام چاندی کا بھاؤ 51 روپے اوپر جا کر 2 ہزار 915 روپے ہو گیا۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 19 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 329 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی اور اسپتال بنانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بہادر…

22 hours ago

چوروں کی طرح داخل ہونے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں خواجہ آصف کا افغان وفد کے بیان پر رد عمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان وفد کے اس دعوے کو مضحکہ…

22 hours ago

پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق ہوگئے۔ پاکستان…

22 hours ago

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے پر رد عمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے…

22 hours ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے،…

22 hours ago

شاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے پرنس کا لقب واپس لے لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے 'پرنس' کا…

22 hours ago