اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ فی تولہ 4 لاکھ 86 ہزار 500روپے کی سطح پر آگیا۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 600 روپے کی کمی ہوئی .جس کے بعد سونے کی قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 536روپے ہوگئی۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت بھی 514روپے کی کمی کے ساتھ 4 لاکھ 17 ہزار 126 روپے ہوگئی۔اسی طرح 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 471روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار 379 روپے کی سطح پر آگئی۔سونے کی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ 24 قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 100روپے کی کمی سے 7 ہزار 279 روپے جبکہ 10گرام چاندی کی 86روپے کی کمی سے 6 ہزار 240 روپے ہوگئی۔بین الاقوامی سطح پر بھی سونے اور چاندی کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی جہاں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالرز کی کمی سے 4 ہزار 640 ڈالرز فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 1ڈالر کی کمی سے 68ڈالرز ہوگئی

Faisal Bukhari

Recent Posts

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…

59 minutes ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…

1 hour ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

1 hour ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…

1 hour ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

1 hour ago

امریکی صدر ٹرمپ اور ایرانی سپیکر باقر قالیباف میں شدید لفظی جنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف…

1 hour ago