اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب نے امن وامان کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جرائم کی مجموعی صورتحال میں واضح کمی آئی ہے۔مریم نواز شریف نے کرپشن کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے بدنام پولیس افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم دیا اور کرپٹ پولیس آفیشل کیخلاف سخت رویہ اپنانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے آئی جی کو بدعنوان عناصر کی چھانٹی کرنے کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں اور خواتین کیخلاف کرائم کے مکمل کنٹرول کیلئے پلان طلب کرتے ہوئے بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کے بارے میں زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیا ہے۔اجلاس میں ڈولفن پولیس کا آپریشنل کنٹرول متعلقہ پولیس سٹیشن سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب پولیس کو باڈی کیم سے لیس کرنے کیلئے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی، قیدی کی وین میں جی پی ایس اور کیمرے نصب کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعات پر سخت کارروائی کا حکم دیا اور نقب زنی کے واقعات میں کمی کیلئے بھرپور کارروائی کی ہدایت کی، انہوں نے شیخوپورہ میں جرائم کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن کلین اپ کی ہدایت بھی کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈکیتی، قتل، چھینا چھپٹی، چوری اوردیگر جرائم میں کمی ہوئی ہے، ڈکیتی میں 54 فیصد، قتل میں 35 فیصد، کار ڈکیتی میں 46 فیصد، بائیک چوری میں 53 فیصد کمی آگئی۔لاہور میں قتل کے واقعات میں 43 فیصد، ڈکیتی کے واقعات میں 32 فیصد، کارڈ کیتی 43 فیصد، بائیک چوری کے واقعات 54 فیصد کم ہوئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جس ضلع میں جرائم کی شرح زیادہ ہوگی وہاں ڈی پی او سے بازپرس کی جائے گی، بچے اور خواتین میری ریڈ لائن ہیں، ان کے خلاف جرائم پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا، صوبے میں امن وامان پہلی ترجیح ہے، عوام کے جان ومال کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کریں گے

Faisal Bukhari

Recent Posts

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…

59 minutes ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…

1 hour ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

1 hour ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…

1 hour ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

1 hour ago

امریکی صدر ٹرمپ اور ایرانی سپیکر باقر قالیباف میں شدید لفظی جنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف…

1 hour ago