اردو نیوز اپڈیٹس

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ طویل ہوگئی۔پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور لاہور میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی بند کی جارہی ہےذرائع کے مطابق لیسکو کا شارٹ فال 1200 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے اور ملک میں مجموعی بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سولر بجلی کی پیداوار کے باعث شارٹ فال نسبتاً کم رہتا ہے اور سولر سے روزانہ تقریباً 7 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق متعدد پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی ہے جب کہ آر ایل این جی کا جہاز پورٹ پر نہ پہنچنے کے باعث گیس بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق گیس اور تیل کی بچت کیلئے پاور پلانٹس کو کم صلاحیت پر چلایا جارہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

56 minutes ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

60 minutes ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

1 hour ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

1 hour ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

1 hour ago

مکہ مکرمہ میں حیرت انگیز منظر آسمانی بجلی کلاک ٹاور سے ٹکرا گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ مکہ مکرمہ میں خراب موسم کے دوران آسمانی بجلی کے کلاک ٹاور…

1 hour ago