اردو نیوز اپڈیٹس

ملک میں چینی کی سب سے بڑی تھوک منڈی ‘اکبری مارکیٹ’ سے چینی غائب ہوگئی جس کے بعد چینی کا نیا بحران سر پر منڈلانے لگا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک میں چینی کی سب سے بڑی تھوک منڈی ‘اکبری مارکیٹ’ سے چینی غائب ہوگئی جس کے بعد چینی کا نیا بحران سر پر منڈلانے لگا۔لاہور کی اکبری منڈی کے سوداگروں نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان نے 165 روپے کلو ایکس مل پرائس پر فراہمی کی شرط تو مان لی لیکن چینی کی فراہمی بند کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اکبری منڈی میں چینی کا اسٹاک خاتمے کے قریب ہے، کئی روز سے شوگر ملز نے چینی فراہم نہیں کی ہے، انہوں نے متنبہ کیاکہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو چند روز میں چینی کے بحران کا خطرہ پیدا ہوجائے گا۔ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ شوگرملز سے165 روپےکلوکےحکومتی نرخوں پرچینی فراہم نہیں کی جارہی، ان کا کہنا ہے کہ 165 روپےکلوکےحساب سے چینی ملے گی تو ہی حکومتی نرخ پربیچیں گے۔دوسری جانب پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ شوگر ملیں 165 روپے ایکس مل قیمت پر چینی فراہم کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے چینی 165 روپے کلو بیچنے کے معاہدے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہوسکیں، بازاروں میں اب بھی چینی کی فی کلو پرچون قیمت 185 سے 190 کے درمیان ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی…

20 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن…

20 hours ago

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے…

20 hours ago

اسلامی ممالک کے فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کا پاکستان کا تاریخی دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی…

20 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران…

20 hours ago

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے…

20 hours ago