اردو نیوز اپڈیٹس

صدر زرداری کو 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر سے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات موصول

پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب ہوئی۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فیصل میر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آصف زرداری نے مشرف کے بعد صدارت سنبھالی تو بین الاقوامی برادری میں پاکستان کو کھڑا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پہلے بھی بین الاقوامی تنازعہ میں پڑنے کے بجائے ملکی معیشت پر زور دیا، سعودی عرب تعلقات میں بہتری کیلئے زرداری کا کلیدی کردار ہے۔ ایران کے ساتھ جو ڈائیلاگ شروع ہونے جا رہا ہے آصف علی زرداری اپنا کردار ادا کریں گے۔ فیصل میر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے انڈیا کو دھول چٹا دی۔ پاک چین تعلقات میں مضبوطی کیلئے زرداری صاحب نے چین کے کئی دورے کئے۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے جنرل ضیاءالحق ، نوازشریف ، مشرف کی بھی جیل کاٹی اس کے باوجود جمہوریت کےلئے مثالی کام کیا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جو آصف علی زرداری نے متعارف کروایا اسے اب دنیا بھر میں متعارف کروایا جا رہا ہے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آصف علی زرداری کی جمہوریت کیلئے دی گئی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے آئین کی بالادستی، جمہوری اقدار اور مفاہمتی سیاست کا علم بلند رکھا، اور ان کی سیاسی بصیرت پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے آصف زرداری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مثبت سیاست کے علمبردار رہے اور انہیں سیاست میں ”مردِ حر“ کا لقب ملا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے نہ صرف 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبائی خودمختاری دی بلکہ خیبرپختونخوا کو شناخت، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار، اور سی پیک جیسے بڑے منصوبوں کی بنیاد بھی رکھی۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہ تھا، انہوں نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا، حتیٰ کہ بی بی شہید کی المناک شہادت کے بعد ”پاکستان کھپے“ کا نعرہ لگا کر ملک کو انتشار سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے 11 سال قید کاٹی مگر کبھی انتقامی سیاست کا راستہ نہ اپنایا۔ شناختی کارڈ کی کمپیوٹرائزیشن جیسی ڈیجیٹل اصلاحات ان کے ویژن کی علامت ہیں۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو ایک بار پھر ایسی ہی بردبار اور بصیرت رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے جو اقتدار سے زیادہ جمہوریت، اور انتقام کی بجائے مفاہمت کو ترجیح دیتی ہو۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

18 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

18 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

18 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

18 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

18 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

18 hours ago