اردو نیوز اپڈیٹس

ملک میں چینی کی قیمت 195 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک میں چینی کی قیمت 195 روپے فی کلو تک پہنچ گئی اور شہری مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے تک ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سب سے زیادہ مہنگی چینی 195 روپے فی کلو تک میں دستیاب ہے جبکہ راولپنڈی میں چینی فی کلو قیمت 190 روپے تک میں فروخت ہورہی ہے۔ کراچی اور پشاور کے شہری بھی فی کلو چینی 190 روپے تک میں خریدنے پر مجبور ہیں، کوئٹہ میں فی کلو چینی 186 روپے، خضدار میں 185 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ سیالکوٹ میں فی کلو چینی کی قیمت 185 روپے تک میں دستیاب ہے، حیدرآباد، بہاولپور اور ملتان میں فی کلو چینی کی قیمت 180 روپے تک ہے، سکھر اور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 175 روپے فی کلو تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان اور بنوں میں بھی فی کلو چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے تک ہے، حکومت گزشتہ روز چینی کی برآمد کے بعد ساڑھے سات لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے، 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن خام چینی درآمد کی منظوری کابینہ دے گی جبکہ 5 لاکھ میٹرک ٹن ریفائن چینی درآمد کرنے کی اصولی منظوری کابینہ سے لی جاچکی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں والہانہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں…

16 hours ago

وزیراعظم نے2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت…

16 hours ago

دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے انہیں سخت جواب دیا جائے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

16 hours ago

آن لائن فراڈ کے زیادہ تر کیسز میں خواتین نشانہ بن رہی ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ…

16 hours ago

وفاق خیبرپختونخوا کو مزید فنڈز دینے کو تیار ہے طلال چوہدری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے…

16 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی…

16 hours ago