ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا ہے کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا، انتظامی یونٹس اور نظامِ حکمرانی پر ملک میں سنجیدہ مکالمہ جاری ہے ۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نےکہا کہ دنیا لائف اسٹائل میڈیسن کی طرف جاچکی لیکن ہمیں بیماری سے پہلے بچاؤ کی جانب جانا ہوگا، صحت کی اصلاح حکومت اکیلے نہیں کرسکتی، نجی شعبہ اور جامعات ساتھ دیں، علاج معالجہ نہیں، احتیاط پرسرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافے سے صحت کا نظام دباؤ کا شکار ہے، اسپتالوں کی تعداد بڑھانا اکیلا حل نہیں، مریضوں کی تعداد کم کرنا ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،سالانہ 11 ہزارمائیں دورانِ زچگی جان کی بازی ہارجاتی ہیں اورروزانہ 1300 بچوں کی اموات تشویشناک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *