اردو نیوز اپڈیٹس

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں تیز رفتاری سے اضافہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں تیز رفتاری سے اضافہ جاری ہے.جس نے صارفین کے لیے زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آبادمیں چینی سے سب سے زیادہ مہنگی ہوچکی ہے، جہاں چینی کی فی کلو قیمت تقریباً 195 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ راولپنڈی، کراچی اور پشاورمیں فی کلو چینی 190 روپے میں فروخت ہورہی ہے، جبکہ کوئٹہ میں 186 اور خضدار میں 185 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، حکومت جون 2025 تک ساڑھے سات لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کر چکی ہے. جس سے تقریباً 112 ارب روپے کمائے گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے مناسب منصوبہ بندی کے بغیر چینی کی برآمد سے شوگر ملز مالکان نے تو اربوں روپے کمائے ہیں، لیکن مقامی بازار میں شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔حکومت نے چینی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اب چینی امپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جس سے قیمتی زرمبادلے کے ذخائر کو نقصان پہنچے گا۔اسی طرح سیالکوٹ میں 185، حیدرآباد، بہاولپور، ملتان ور بنوں میں 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہےجبکہ سکھر اور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 175 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

12 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

12 hours ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

12 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

12 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

12 hours ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

12 hours ago