اردو نیوز اپڈیٹس

مودی سرکار پاکستانی میڈیا کی جانب سے سچ دکھائے جانے پر ڈر گئی 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز بھارت میں بند کر دیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
مودی سرکار پاکستانی میڈیا کی جانب سے سچ دکھائے جانے پر ڈر گئی، 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز بھارت میں بند کر دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندی کی زدمیں آنے والے پلیٹ فارمز میں ڈان نیوز، سماء ٹی وی، اے آر وائی نیوز، بول نیوز، جیو نیوز، جی این این اور دیگر شامل ہیں، پابندی سے بھارت بھر میں تقریباً 63 ملین صارفین متاثر ہوئے ہیںنشانہ بننے والوں میں معروف سابق کرکٹر شعیب اختر بھی شامل ہیں، جن کے ذاتی چینل کے 3.5 ملین سبسکرائبرز ہیں۔مودی سرکار کا ایجنڈا بھارتی عوام کو سچ سے دور رکھ کر ہندوتوا کو فروغ دینا ہے، بھارتی حکومت نے ان چینلز پر اشتعال انگیز مواد اور جھوٹا بیانیہ پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔بھارتی وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ یوٹیوب پلیٹ فارم بھارت،اور اسکی فوج اور سکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف “جھوٹے بیانیے” کو آگے بڑھا رہے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی چینلز پر پابندی پاکستانیوں کی جیت ہے، بھارت بیانیے کی جنگ ہار چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نہ سچ سننا چاہتا ہے نہ اس میں صلاحیت ہے، بھارت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 27 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کر دیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان…

16 hours ago

پاکستان کو آئی ایم ایف سے دوسری قسط مل گئی اسٹیٹ بینک

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کو آئی ایم ایف سے دوسری قسط مل گئی۔اسٹیٹ بینک نے…

16 hours ago

صدر عالمی بینک اجے بنگا نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر عالمی بینک اجے بنگا نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے…

16 hours ago

اسحاق ڈار نے شوگر ملز کو چینی کی قیمت کم کرنے کا حکم دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شوگر ملز کو چینی کی…

16 hours ago

سندھ حکومت نے کل 15 مئی کو یومِ تشکر و یومِ فتح منانے کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی نے کل 15 مئی کو ’’یومِ تشکر…

16 hours ago