اردو نیوز اپڈیٹس

موساد اور سیکیورٹی اداروں کو ایران میں حکومت کا تختہ پلٹنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں نیتن یاہو

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایران کی اسلامی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے اسرائیلی فوج، خفیہ ایجنسی موساد اور ملٹری انٹیلی جنس کو ہدایات جاری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران سے لاحق خطرے کے خاتمے کے لیے موجودہ حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔جنوبی اسرائیل کے شہر دیمونا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ ایران اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا تھا. تاہم اسرائیل نے اپنی پوری طاقت استعمال کرکے اسے ایسا کرنے سے روک دیا۔نیتن یاہو کے مطابق ایران جوہری بم بنانے کی کوشش کر رہا تھا. جسے روکنے کے باوجود تہران کی جانب سے یہ کوششیں جاری ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس مقصد کے لیے اسرائیلی فوج، موساد اور ملٹری انٹیلی جنس کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں. تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان ہدایات پر کب اور کس طرح عمل درآمد کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام سے لاحق خطرے کے پیش نظر کارروائی شروع کی تھی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایرانی حکومت نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو اسرائیل کا وجود خطرے میں پڑ جائے گادوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوس نے امریکی حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے اسرائیل کے غیر اعلانیہ دورے کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات کی۔یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب واشنگٹن اور تل ابیب ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر مزید فوجی کارروائیوں کے امکان پر بات چیت کر رہے تھے۔ امریکی محکمہ جنگ نے اس ملاقات کی تصدیق کے لیے وائس آف امریکا کی درخواست پر تبصرہ نہیں کیا۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ امریکا میں 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر نئے فوجی حملوں کا حکم نہیں دیں گے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ مرتبہ ایران کے خلاف کارروائی کے ذریعے معاملہ ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر سامنے آیا۔واضح رہے کہ ایران طویل عرصے سے جوہری ہتھیار بنانے کی کوششوں کے الزامات کی تردید کرتا آیا ہے۔ نیتن یاہو نے ایران میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق اپنے تازہ بیان میں مجوزہ کارروائی کے وقت اور طریقۂ کار کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج…

42 minutes ago

خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں دیکھ سکتے گورنر راج لگانا ضروری تھا وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت اور عسکری قیادت نے خیبر پختونخوا کی انتظامیہ کو دہشتگردی…

44 minutes ago

ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ملک چلانے والوں کو…

46 minutes ago

عالمی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک کے مطابق ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی…

48 minutes ago

ٹرمپ احمق ہے میکرون کا مسلمانوں سے متعلق متنازع بیان پر امریکی صدر کو جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے امریکی صدر کو’احمق‘ قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ…

50 minutes ago

ایران کیساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے بہت جلد کچھ ہونے والا ہے ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے…

52 minutes ago