پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی فوج نے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے جدید جنگی اور خودکش ڈرونز کی تیاری کے عمل کی ویڈیو جاری کر دی. ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران ہر قسم کی جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ایرانی میڈیا آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے جنگی اور حملہ آور ڈرونز تیار کرنے والی تنصیب کا دورہ کیا.جہاں انہیں ڈرون ٹیکنالوجی اور تیاری کے عمل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ایرانی آرمی چیف کا انٹرویو جاری ہونے سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے. تاہم بہت جلد کسی نہ کسی صورت کچھ ہونے والا ہے۔اس موقع پر میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایرانی فوج نے ڈرون ٹیکنالوجی میں نمایاں پختگی حاصل کرلی ہے۔ اور حالیہ جنگ کے دوران ایران نے ایسے ہتھیار استعمال کیے جنہوں نے دشمن کو حیران کردیا اور اسے بھاری نقصان پہنچایا۔ایرانی آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ ممکنہ جنگ کے لیے ایران معیار اور تعداد، دونوں اعتبار سے بہتر پوزیشن میں ہے اور ایرانی فوج دشمن کی حکمت عملی سے آگاہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرونز، بغیر پائلٹ بحری جہازوں اور چھوٹے فضائی طیاروں کے استعمال کا دائرہ مسلسل وسیع ہو رہا ہے۔ایرانی فوج کی جانب سے جدید ڈرونز کی تیاری کی ویڈیو ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب خطے میں سکیورٹی صورت حال اور ممکنہ فوجی تصادم کے خدشات کے تناظر میں دفاعی صلاحیتوں کو اہمیت حاصل ہے۔اس سے قبل نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بڑے حملے کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کی افواج ممکنہ حملوں کی مشقیں بھی تیز کر چکی ہیں، جبکہ ممکنہ اہداف میں ایران کی جوہری تنصیبات، میزائل اور ڈرون ذخائر اور توانائی کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہو سکتے ہیں۔دعویٰ کیا گیا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک زیر زمین تنصیبات، بشمول پک ایکس ماؤنٹین کو نشانہ بنانے کے امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت اور عسکری قیادت نے خیبر پختونخوا کی انتظامیہ کو دہشتگردی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ملک چلانے والوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک کے مطابق ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے امریکی صدر کو’احمق‘ قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے…