اردو نیوز اپڈیٹس

مولانا فضل الرحمان کےشہدا سےمتعلق توہین آمیز بیان پرڈی جی آئی ایس پی آر کا منہ توڑ جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ
مولانا فضل الرحمان کے شہدا سے متعلق توہین آمیز اور نامناسب بیان پرڈی جی آئی ایس پی آر نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہادت کا فلسفہ اور شہداء افواج کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں،پاکستانی افواج اور کارگل کے شہیدوں کے بارے میں توہین آمیز بیان دے کر بھارت کے بیانیہ کو فروغ دیا جا رہا ہے،یہ سمجھ سے باہر ہے کہ کوئی ایسا کیوں کرے گا۔ شہداء کی قوم کیلئے دی گئی لازوال قربانیوں کو بیان کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج ملک کے دفاع کے لیے اپنا سب سے قیمتی حق زندگی وطن پر قربان کر دیتی ہیں،یہ کہنا کہ کوئی بھی شخص محض تنخواہ کیلئے اپنی قیمتی جان کی قربانی دیتا ہے تو کیا آپ میں سے کوئی ایسا کرنے کیلئے تیار ہے؟ ایسی بات کرنا ناقابل فہم ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج اپنا حقِ زندگی قوم اور ملک کے دفاع کے لیے قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سیاسی اتحاد اصولوں پر ہونے چاہئیں پی ٹی آئی کے سیاسی مؤقف میں تضاد ہے کل جنہیں گالیاں دیتے تھے آج ان سے محبت جتا رہے ہیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف اور مولانا فضل الرحمان…

2 hours ago

امریکہ کی روس پر نئی اقتصادی پابندیوں سے وقتی رعایت دینے کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کے نفاذ سے عارضی چھوٹ دینے…

2 hours ago

ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ابراہیم عزیزی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قومی سلامتی کمیشن ایران ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ نے…

2 hours ago

ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف اسرائیل کی مدد کی پیشکش قبول کرنے کا مشورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے…

2 hours ago