اردو نیوز اپڈیٹس

خیبرپختونخوا میں مجبوری کے تحت ایمرجنسی نافذ کی پی ٹی آئی نے خون خرابے کا منصوبہ بنا رکھا تھا اس جماعت نے ہر لحاظ سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مجبوری کے تحت ایمرجنسی نافذ کی گئی، پاکستان تحریک انصاف کی ماضی کی تاریخ بہت بھیانک ہے اور اس مرتبہ بھی انہوں نے خون خرابے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ مذاکرات کے دوران طے پایا تھا کہ تحریک انصاف لانگ مارچ کی کال واپس لے گی، تاہم ایسا نہیں ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف گوجرانوالہ میں راشد بشیر ورک کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے محمود بشیر ورک کے انتقال پر اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور راشد بشیر ورک سمیت دیگر اہلخانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ مرحوم محمود بشیر ورک کی سیاست کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہر انسان نے اس دنیا سے جانا ہے، کسی نے پہلے اور کسی نے بعد میں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کی نامزدگی کے معاملے پر کبھی ایک لمحے کے لیے بھی کوئی دوسرا نام زیر غور نہیں آیا۔ نواز شریف کی سوچ، تجربہ اور عوام کے ساتھ وابستگی ان کی سیاسی طاقت ہے۔پنجاب میں حکومتی امور کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور محنت جاری ہے، جبکہ ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری کے تحت کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی ماضی کی تاریخ انتہائی بھیانک رہی ہے اور اس جماعت نے ہر لحاظ سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔تحریک انصاف نے اس مرتبہ بھی خون خرابے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، تاہم حکومت نے معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔مذاکراتی کمیٹی نے دن رات بیٹھ کر معاملات کے حل کے لیے کوششیں کیں اور بات چیت کے دوران یہ طے پایا تھا کہ تحریک انصاف لانگ مارچ کی کال واپس لے گی۔خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ ایک سے زیادہ ملاقاتیں ہوئیں، جن میں صوبے کی ترقی اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔سابق وزیراعلیٰ کو واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ صوبے کی ترقی کے لیے جتنے وسائل درکار ہوں گے، وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ملک کو اس چیلنج کا سامنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے، جبکہ حکومت عوام کی بہتری اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کےشہدا سےمتعلق توہین آمیز بیان پرڈی جی آئی ایس پی آر کا منہ توڑ جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ مولانا فضل الرحمان کے شہدا سے متعلق توہین آمیز اور نامناسب بیان…

2 hours ago

سیاسی اتحاد اصولوں پر ہونے چاہئیں پی ٹی آئی کے سیاسی مؤقف میں تضاد ہے کل جنہیں گالیاں دیتے تھے آج ان سے محبت جتا رہے ہیں خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف اور مولانا فضل الرحمان…

2 hours ago

امریکہ کی روس پر نئی اقتصادی پابندیوں سے وقتی رعایت دینے کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کے نفاذ سے عارضی چھوٹ دینے…

2 hours ago

ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ابراہیم عزیزی

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قومی سلامتی کمیشن ایران ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ٹرمپ نے…

2 hours ago

ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف اسرائیل کی مدد کی پیشکش قبول کرنے کا مشورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے…

2 hours ago