اردو نیوز اپڈیٹس

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تنظیم کا پہلا سربراہ پاکستان ہوگا استنبول اجلاس میں اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
مکہ دفاعی معاہدے کی تنظیم کا پہلا سربراہ پاکستان ہوگا، معاہدے کا سیکرٹریٹ سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں سعودی عرب میں قائم کیا جائے گا، ابتدائی طور پر سیکرٹریٹ کی سربراہی پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیکرٹری جنرل کریں گے، ان کا عہدہ 3 سال کے لیے ہوگا۔مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیےکی کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کو استنبول میں منعقد ہوا جس میں تینوں ممالک کےوزرائے خارجہ، وزرائےدفاع اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے استنبول میں افتتاحی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے تحت تینوں ملک (پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ) مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیتوں اور مسلح افواج کے باہمی تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی صنعت میں تعاون، مشترکہ ٹیکنالوجی کی تیاری اور پیداوار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق مکہ دفاعی معاہدے کی تنظیم کا پہلا سربراہ پاکستان ہوگا، معاہدے کا سیکرٹریٹ سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں سعودی عرب میں قائم کیا جائے گا، ابتدائی طور پر سیکرٹریٹ کی سربراہی پاکستان سے تعلق رکھنے والے سیکرٹری جنرل کریں گے، ان کا عہدہ 3 سال کے لیے ہوگا۔مکہ معاہدے کے تحت تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، اجتماعی دفاع، ڈیٹرنس کی ساکھ اور مؤثریت بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق تینوں ملکوں نے بحرانوں کے پرامن حل کے لیے کشیدگی میں کمی اور تحمل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں بڑھتی ہوئی علاقائی وعالمی کشیدگی کے تناظر میں مشترکہ ذمہ داری کا تعین کرنا اور عالمی وعلاقائی سلامتی کےامور اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر غور شامل تھا۔ایجنڈے میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کےدرمیان ہم آہنگی بڑھانے پر غوراور دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کاجائزہ لینا بھی شامل تھا۔دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششیں مزید مؤثربنانےکے اموربھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھیں۔مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا مقصد سلامتی، امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا اور مشترکہ دفاعی صلاحیت اور اجتماعی ڈیٹرنس کو مزید مضبوط بنانا ہے۔اس معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ اجلاس کامقصد علاقائی امن اور استحکام کا فروغ ہے۔ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ادارہ سازی کےلیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں کیے گئے فیصلے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے، ہمارا اتحاد کسی مخصوص ریاست کے خلاف نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اتحاد کا ڈھانچہ قائم کرنا شروع کردیا ہے، ادارہ سازی کےلیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حاقان فیدان نے کہا کہ مزید ممالک کی معاہدے میں شمولیت کے لیے روڈ میپ تیار کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔تین ملکی معاہدے کو ’مکہ دفاعی اتحاد‘ کہا جائے گا

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول کاافتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دانش اسکول کا…

19 hours ago

امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے وزارت اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی پاکستانی اجازت سے پاکستانی…

19 hours ago

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ…

19 hours ago

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے…

19 hours ago

ایران کو جوہری معاہدہ یا تباہ کن جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب جلد کرنا ہو گا پیٹ ہیگسیتھ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے…

19 hours ago

حوثی حملوں کے خلاف سعودی عرب کا دفاع کریں گے مصری صدر کا اعلان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب…

19 hours ago