اردو نیوز اپڈیٹس

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم کیا۔سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی مدد کا طریقہ کار طے کرنے کے سلسلے میں سعودیہ، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیفس آف جنرل اسٹاف کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں سکیورٹی صورتحال اور مملکت سعودی عرب کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے مکہ مکرمہ، شہری آبادی اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے سعودی مسلح افواج کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مملکت کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سعودی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے ، عسکری رابطہ کاری اور دفاعی صلاحیتوں کے انضمام کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے تینوں ممالک کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کو سراہا۔ شرکاء نے معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے کہا کہ اجلاس دفاعی شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

38 minutes ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

44 minutes ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

47 minutes ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

49 minutes ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

54 minutes ago

امریکی صدر ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے کے مشورے ملنے لگے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے…

2 hours ago