اردو نیوز اپڈیٹس

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے۔ نیویارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اپنے اقتدارکے دوام کیلئے افغان پالیسی اپنائی تھی، ہمارا اس پالیسی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ان کا کہنا تھا کہ اس افغان پالیسی نے ہمارے راستے میں کانٹے بچھائےجو ہم اپنی آنکھوں سے چن رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اور عالمی سطح پر درپیش تمام مسائل کو وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں اجاگرکیا، شہباز شریف نے بھارت کو خبردار کیا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے۔تاریخی کتابیں دریافت کریں دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا سب سے بڑا جرم دہشت گردی کے خلاف جنگ سے لاتعلقی ہے بلکہ بھتے کی صورت میں مالی وسائل مہیا کرنا ہے، پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو محض پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمی، احتجاج یا لانگ مارچ کے تناظر میں دیکھنا اصل مسئلے سے نظریں چرانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر ایک صوبائی حکومت کی جانب سے کب تک وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کی کوششیں ہوتی رہیں گی؟ آخر صوبائی حکومت پر براجمان پارٹی کب تک ملک کے وفاقی اداروں کے ساتھ مسلسل محاذ آرائی جاری رکھے گی اور اس کے کیا نتائج نکلیں گے؟انہوں نے مزید پوچھا کہ کیا خیبرپختونخوا میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے خطرے کے مقابلے میں صوبائی حکومت نے اپنی آئینی اور انتظامی ذمہ داری پوری کی ہے؟ خواجہ آصف نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت پختونخوا میں بنی ہے، ایک ہی ایجنڈا رکھا ہے، اپنی جیبیں گرم کرنا، سرکاری خزانہ لوٹنا، لوٹ کے مال کا حصہ لیڈرشپ کو پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے جنازوں میں صوبائی حکومت کی عدم موجودگی، ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی سے انحراف، دہشت گردی کے لیے سازگار بیانیہ بنانا اور سہولت کاری، پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد میں مطلوبہ اضافے سے غفلت، اور ضم شدہ اضلاع میں مؤثر گورننس پر عمداً کوئی توجہ نہ دینا جیسے انتظامی معاملات بھی زیرِنظر رکھنے چاہئیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ امن و امان، انسدادِ دہشت گردی، فنکشنل حکمرانی، وفاقی استحکام اور متعلقہ آئینی و قانونی تقاضوں کی تکمیل ہمارا قومی ایجنڈا ہے، پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا ان کا نصب العین ایک شخص یا اپنے گروہی مفادات کا حصول ہے یا وطن عزیز کے ایجنڈے کی تکمیل ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

39 minutes ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

44 minutes ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

47 minutes ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

52 minutes ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

54 minutes ago

امریکی صدر ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے کے مشورے ملنے لگے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے…

2 hours ago