اردو نیوز اپڈیٹس

مکہ ڈیفنس الائنس کا ہیڈ کوارٹر ریاض پہلا سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہوگا ترک وزیرِ خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے کو باضابطہ طور پر ’مکہ ڈیفنس الائنس‘ کا نام دے دیا ہے۔ ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے استنبول میں ہونے والے مشترکہ اجلاس کے بعد اس نئے اتحاد کے نام اور دیگر تفصیلات کا اعلان کیا۔ترکیہ کے شہر استنبول میں پیر کے روز مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ (معاہدۂ مکہ) کے تحت قائم ’اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی‘ کا پہلا اجلاس ہوا .جس میں تینوں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور فوجی سربراہان شریک ہوئے۔ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’مکہ ڈیفنس الائنس‘ کا سیکریٹریٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیا گیا ہے جب کہ اس اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہوگا۔استنبول میں ہونے والا یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا جب امریکا اور ایران کے درمیان ایک ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ حملوں شروع ہوچکے ہیں۔ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی اس جنگ کو 6 ماہ سے زائد عرصے گزر چکا ہے۔ترک وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’مکہ ڈیفنس الائنس‘ کو وسعت دینے کے مقصد کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد دیگر ریاستوں کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت جیسے بین الاقوامی اصولوں پر مبنی ہے۔ہاکان فیدان کا کہنا تھا کہ خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی اس اتحاد کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اتحاد کے بعد خطے میں استحکام اور غیر یقینی صورت حال کم ہوتا نظر آئے گا۔اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے ترکیہ کو اسٹریٹجک خطرہ قرار دینے سے متعلق سوال پر ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ’نیتن یاہو انسانیت، عالمی برادری اور سیکیورٹی کے دشمن ہیں. اس لیے انہیں سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’عالمی دنیا کو نیتن یاہو سے درپیش خطرے کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیےواضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سات اگست کو مکہ مکرمہ میں تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اسی معاہدے کے تحت ’اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی‘ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا تھا۔اس مشترکہ دفاعی معاہدے میں یہ اصول طے کیا گیا ہے کہ تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ تمام تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے کو مکہ ڈیفنس الائنس کا نام دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے…

15 hours ago

ہر شہری کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے سہولت مرکز کا قیام اہم قدم ہے چیف جسٹس

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں عوامی سہولت…

15 hours ago

رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت خواہ ہیں اویس لغاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے رات کے اوقات میں بجلی کی…

15 hours ago

ایران کے خارگ جزیرے کو مکمل تباہ کیا جا رہا ہے امریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا اہم…

15 hours ago

ایرانی جزیرے لارک پر امریکی حملے پاسدارانِ انقلاب کا متعدد اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی فوج نے پیر کے روز ایران کے لارک جزیرے پر موجود…

15 hours ago

ایران امریکی حملے کا تباہ کن تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا ابراہیم عزیزی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا…

15 hours ago