اردو نیوز اپڈیٹس

ہر شہری کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے سہولت مرکز کا قیام اہم قدم ہے چیف جسٹس

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں عوامی سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کوئٹہ میں عوامی سہولت مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے سہولت مرکز کا قیام اہم قدم ہے اور عدالتی نظام کو صرف عدالت کے بجائے شہریوں کی ضروریات کے گرد مرکوز کرنا ہو گا۔سہولت مرکز کی افادیت پر انہوں نے کہا کہ سہولت مرکز کے قیام سے عوام اور وکلا کو کئی سہولیات میسر آئیں گی اور سائلین کو مؤثر اور آسان انداز میں خدمات فراہم کی جائیں گی۔ بلوچستان آنا ان کے لیے بڑی خوشی کی بات ہے۔انصاف کی فراہم پر جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ مرکز کے قیام کا مقصد سائلین اور وکلا کو فوری سہولیات فراہم کرنا ہے، اس سے انصاف کی فراہمی کا عمل بھی تیز ہو گا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بلوچستان آنا ان کے لیے ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے خواہش ظاہر کی کہ عوامی سہولت مرکز بلوچستان کے ہر ضلع اور تحصیل میں قائم کیا جائے۔ اور جسٹس فنڈز قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ایسے سہولت مراکز ملک کے ہر ضلع میں قائم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو انصاف کے حصول میں آسانی فراہم کی جاسکے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اس نوعیت کے سہولت مراکز بلوچستان کے ہر ضلع اور ہر تحصیل تک قائم کیے جائیں. تاکہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو بھی عدالتی سہولیات تک آسان رسائی حاصل ہوسکے۔انہوں نے اعلان کیا کہ جسٹس فنڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک بھر کے ڈسٹرکٹس میں اس نوعیت کے سہولت مراکز کے قیام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔تقریب کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے 8 اگست کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں اور جدوجہد کو آگے بڑھانا ہی انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔نئے سہولت مرکز کے قیام سے سائلین اور وکلاء کو ایک ہی مقام پر فائلنگ، تصدیق شدہ نقول، معلومات اور دیگر ضروری عدالتی خدمات فراہم کی جائیں گی، جس سے نہ صرف وقت اور اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ عدالتی امور کی انجام دہی بھی مزید آسان اور مؤثر ہوگی۔عدلیہ کی جانب سے سہولت مرکز کے قیام کو عوام کو بروقت اور آسان انصاف کی فراہمی کی جانب ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے…

18 hours ago

ایس سی او کی صدارت پاکستان کے سپرد شہباز شریف نے اعلامیے پر دستخط کردیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان 27-2026 کیلئے شنگھائی تتاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان مملکت کونسل…

18 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تنظیم کا پہلا سربراہ پاکستان ہوگا استنبول اجلاس میں اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ مکہ دفاعی معاہدے کی تنظیم کا پہلا سربراہ پاکستان ہوگا، معاہدے کا…

18 hours ago

پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔حکومت پاکستان کا…

18 hours ago

بلوچستان سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 21 دہشت گرد ہلاک 6 جوان شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع چاغی اور ضلع پشین میں مختلف…

18 hours ago

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور…

18 hours ago