اردو نیوز اپڈیٹس

میئر لندن صادق خان نے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ٹریفک فیس میں رعایت ختم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
میئر لندن صادق خان نے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ٹریفک فیس میں مکمل رعایت ختم کردی، آج سے الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹریفک فیس لاگو ہوگی۔ٹرانسپورٹ فار لندن (TfL) کے مطابق اس فیصلے کا مقصد شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر قابو پانا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو فروغ دینا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث سڑکوں پر دباؤ بڑھ رہا تھا، اس لئے پالیسی میں تبدیلی ناگزیر ہو گئی تھی۔میئر لندن نے چارج میں بھی بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، نئی پالیسی کے تحت روزانہ چارج 15 پاؤنڈ سے بڑھا کر 18 پاؤنڈ کر دیئے گئے ہیں، جس کا اطلاق مقررہ اوقات میں وسطی لندن میں گاڑی چلانے والوں پر ہوگا، حکام کے مطابق اضافی آمدن کو پبلک ٹرانسپورٹ، سائیکلنگ اور ماحول دوست منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا.مزید بتایا گیا ہے کہ چارج میں رعایت حاصل کرنے کے لئے گاڑی مالکان کو آٹوپے سسٹم میں رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا، آٹوپے کے بغیر چارج کی ادائیگی پر اضافی جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے، ٹرانسپورٹ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ اضافی چارجز سے بچا جا سکے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی ہو سکتی ہے تاہم میئر لندن کا مؤقف ہے کہ ماحولیاتی بہتری کے ساتھ ساتھ ٹریفک کنٹرول بھی ناگزیر ہے اور یہ اقدامات شہر کے مجموعی مفاد میں کیے گئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ…

4 hours ago

چیف آف ڈیفنس فورسزسیدعاصم منیرسے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کی مسلح…

4 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت…

4 hours ago

سوشل میڈیا پر ہلچل لائیو پروگرام میں کیا ہوا؟ احسن اقبال کی وضاحت سامنے آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی پر…

4 hours ago

لاہورہائیکورٹ کا ڈی آر سی کمیٹی کے ذریعے حاصل کیا گیا قبضہ فوری طور پر واپس کرنے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے تحت کی گئی کارروائیوں…

4 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے سے…

4 hours ago