بھارت سے جنگیں پہلے بھی ہوئیں لیکن کوئی ابہام رہ جاتا تھا مگر اس بار بھارت اور اسکی فوج نے تسلیم کیا: وزیر دفاع

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صوبوں کی تجویز پچھلے دو ماہ سے موضوع بحث ہے، پاکستان کے طول و عرض سے آوازیں آ رہی ہیں، میرا خیال ہے کہ ساری دنیا میں ایسا ہوتا ہے۔سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے سارے صوبوں کوضم کرکے ون یونٹ بنایا یہ بھی ایک کوشش تھی.سارے صوبوں کو ضم کرکے ون یونٹ بنانے کا فیصلہ بعد میں واپس لیاانہوں نے کہا کہ اب بدلتے حالات کی ساتھ ہماری آبادی بڑھ گئی ہے. سندھ کراچی سے لے کر ڈی جی خان تک آجاتا ہے. قبائلی علاقوں سمیت تمام شہریوں کو انتظامی سہولتیں میسر ہونی چاہئیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغانستان نے بھی انتظامی بہتری کیلئے اپنے صوبوں کی تعداد میں اضافہ کیا. افغانستان میں 10،8 صوبے تھے جن کو 32، 30 صوبوں میں تقسیم کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان میں بھی انتظامی یونٹس بنائے جائیں، طاقت کا ارتکاز لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں نہ ہو۔ یہ ارتکاز منتقل کیا جائے جہاں بھی انتظامی یونٹس بنیں ان کو دیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *