اردو نیوز اپڈیٹس

میٹرک اور انٹر کے طلباء کیلئے یو اے ای کے 5 سالہ گولڈن ویزے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
متحدہ عرب امارات نے شاندار تعلیمی کارکردگی پر میٹرک اور انٹر کے طالب علموں کے لیے 5 سالہ گولڈن ویزے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے غیر معمولی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیکنڈری اسکول کے طلبہ کے لیے 5 سالہ گولڈن ریذیڈنسی پرمٹ کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔اس ویزے کے تحت اہل طلبہ اور ان کے اہل خانہ بغیر کسی اسپانسر (کفیل) کے امارات میں مقیم رہ سکتے ہیں۔طالب علم اور ان کے اہل خانہ (والدین اور بہن بھائی) کو امارات میں قیام، تعلیم، ملازمت اور سرمایہ کاری کا حق بغیر کسی مقامی اسپانسر یا ایمپلائر کے حاصل ہوگا۔روایتی ویزوں کے برعکس گولڈن ریذیڈنسی طویل مدتی خود مختار قیام کی سہولت فراہم کرتی ہے۔اتھارٹی نے ہائی اسکول کے نمایاں طلبہ کے لیے دو بنیادی شرائط عائد کی ہیں۔طالب علم کے پاس یو اے ای کی وزارتِ تعلیم کا سفارشی خط ہونا ضروری ہے۔طالب علم نے امتحانات میں کم از کم 95 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے ہوں۔درخواست گزار کے پاس تعلیمی قابلیت کا سرٹیفکیٹ، 95 فیصد سے زائد نمبروں کا ثبوت اور متعلقہ اسکول یا یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تصدیقی و سفارشی اسناد ہونا لازمی ہیں۔واضح رہے کہ یو اے ای کی گولڈن ریذیڈنسی پروگرام کا مقصد دنیا بھر سے بہترین صلاحیتوں کے حامل افراد کو راغب کرنا ہے، جس کے تحت مختلف شعبوں کے ماہرین اور اعلیٰ ڈگری ہولڈرز کو 5 سے 10 سال تک کے طویل مدتی ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں والہانہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں…

16 hours ago

وزیراعظم نے2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت…

16 hours ago

دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے انہیں سخت جواب دیا جائے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

16 hours ago

آن لائن فراڈ کے زیادہ تر کیسز میں خواتین نشانہ بن رہی ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ…

16 hours ago

وفاق خیبرپختونخوا کو مزید فنڈز دینے کو تیار ہے طلال چوہدری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے…

16 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی…

16 hours ago