پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا راولاکوٹ کے لوگ کشمیری نہیں، آج بھی مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے، مہاجر کشمیر کے اصلی وارث ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ کبھی نہیں کہا راولاکوٹ کے لوگ کشمیری نہیں، آج بھی مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں۔ان کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی خون خرابہ کر رہی ہے، ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات پہلے بھی مانے گئے تھے، ایکشن کمیٹی کو 24، 25 ارب روپے بھی دیے گئے تھے، ایکشن کمیٹی والے مشکوک اور فارن فنڈنگ پر چل رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *