اردو نیوز اپڈیٹس

نئے سال 2025 کے آغاز پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ
نئے سال 2025 کے آغاز پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام, نئے سال کے آغاز پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. میری یہ دعاء ہے کہ 2025 کا سورج ہمارے ملک پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہو. میری یہ بھی دعاء ہے کہ نئے سال میں ہم گزشتہ سال کی اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کی غلطیوں کو سدھار کر ایک نئی شروعات کریں اور ایک نئے روشن مستقبل کا آغاز کریں. میں دعاء گو ہوں کہ 2024 میں دنیا کو جن معاشی، سیاسی اور امن و امان کے بحرانوں کا سامنا رہا، نئے سال میں ان پر قابو پانے کیلئے مثبت پیش رفت ہو. نیا سال پاکستان سمیت پوری دنیا سے بھوک، افلاس، جنگ، دھشتگردی، جرائم، فرقہ واریت اور طبقاتی تقسیم کے خاتمے کا سال ثابت ہو. 2024 کا سال ہمارے پیارے پاکستان کے لیے شاندار کامیابیوں کا سال تھا۔ 2024 کے دوران ہمارے معاشی اشاریے بہتر ہوئے۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ دوست اور برادر ممالک سے اربوں روپوں کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے اور معیشت کی ڈیجیٹائز یشن پر کام کا آغاز ہوا۔ ہم نے باضابطہ طور پر قومی اقتصادی ٹرانفارمیشن پلان “اڑان پاکستان” کا اجراء کر دیا ہے- اڑان پاکستان دراصل معیشت کو ایک نئی جہت دینے، جامع ترقی کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے میری حکومت کا عزم ہے۔ اب جبکہ ہم 2025 میں داخل ہو رہے ہیں اور معیشت کو خود انحصاری کی پٹڑی پر ڈال چکے ہیں تو آج کے دن ہم ایک مستحکم ، روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔ 2024 کا سال فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حوالے سے بد ترین سال رہا جس میں اسرائیلی قابض افواج نے ظلم کی وہ داستانیں رقم کیں جن کی مثال حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ اسی طرح بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہمارے مظلوم بھائی اور بہنیں بھارتی قابض افواج کی بربریت کا شکار رہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ 2025 میں فلسطین اور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر اپنی آزادی کی جدو جہد میں کامیاب ہوں۔ 2024 میں ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں. دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں ہمارے سیکورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جن کی قربانیاں قوم تاحیات یاد رکھے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت تعزیری کارروائی بھی کی جائے وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے سہولت کار سرکاری افسران…

5 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز…

5 hours ago

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہونہار سکالر شپ 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتشار اور فساد…

5 hours ago

شہریوں کا ملٹری ٹرائل جواد ایس خواجہ نے نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ ملٹری کورٹ میں شہریوں کے ٹرائل روکنے کی درخواست خارج کرنے کے…

5 hours ago