ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ
رہنما ایم کیو ایم اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ مجھے حق بات کہنے سے روک لے گا تو ایسا ممکن نہیں۔ نئےصوبوں کا قیام لازم و ملزوم ہے، ہمیں ملک بچانا ہے۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ وہ پارٹی کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ انہیں پارٹی کو مضبوط کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مجھ پر10الزام لگاتے جاسکتے ہیں کرپشن اوربےایمانی کا الزام نہیں لگایاجاسکتا، میں ایسی جگہ رہا جہاں چوری نہیں بلکہ ڈکیتی کرسکتا تھا، کون سا شعبہ ہے جوکرپشن سے پاک ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *