اردو نیوز اپڈیٹس

نئے مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز گاڑیاں پیٹرولیم مصنوعات مشروبات منرل واٹر مہنگا کردیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
نئے مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز، گاڑیاں، پیٹرولیم مصنوعات، مشروبات، منرل واٹر مہنگا کردیا گیا، پالتو جانوروں کی خوراک، کافی اور چاکلیٹس سمیت پُرتعیش اشیاء مہنگی کر دی گئیں۔ وفاقی بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، جس کے باعث سولر پینل مہنگے ہو جائیں گے وفاقی بجٹ میں آن لائن منگوائی جانے والی اشیاء کی فروخت پر بھی دو فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے 20 کروڑ سے 50 کروڑ سالانہ آمدن والوں پر سپر ٹیکس میں اعشاریہ پانچ فیصد کمی کا فیصلہ کیا اس کے ساتھ جائيداد کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بھی کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کر کے ڈھائی فیصد کر دیا گیا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ دوسری سلیب میں ود ہولڈنگ ٹیکس 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کرنے کی تجویز ہے، جبکہ تیسرے سلیب میں ود ہولڈنگ 3 فیصد سے کم کرکے ود ہولڈنگ ٹیکس 1.5 فیصد کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے 10 مرلہ تک کے گھروں اور 2 ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کی تجویز دی گئی ہے، اسلام آباد میں جائیداد خریداری پر اسٹامپ پیپر ڈیوٹی 4 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ ای کامرس پلیٹ فارمز، کوریئر، ڈیجیٹل طور پر منگوائی جانے والی اشیاء اور خدمات پر ٹیکس کاٹیں گے، آن لائن مارکیٹ، کوریئر سروس اور ادائیگی میں معاونت کرنے والوں پر ہر ماہ ٹیکس رپورٹ اور ٹرانزیکشن ڈیٹا جمع کروانا لازم ہوگا

Faisal Bukhari

Recent Posts

حکومت کا پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم اسمارٹ…

19 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی سے لبنانی ہم منصب کی ملاقات انٹیلیجنس شیئرنگ پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار وزارتِ داخلہ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر…

19 hours ago

سستا پیٹرول شزہ فاطمہ کا پیٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے سلسلے میں…

19 hours ago

گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال…

19 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج لاہور میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج شام 5 بجے دوبارہ سٹریٹ موومنٹ…

19 hours ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی…

19 hours ago