اردو نیوز اپڈیٹس

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 3 روزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر محمد اسحاق ڈار یورپی یونین کے نمائندئے اعلیٰ برائے امور خارجہ کایا کالاس کی خصوصی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے برسلز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور سفارت خانہ پاکستان بیلجیئم کے افسران نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ دورہ کے دوران برسلز میں منعقدہ پاکستان-ای یو سٹریٹجک ڈائیلاگ کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، چوتھے ای یو انڈو پیسیفک وزارتی فورم میں بھی شریک ہوں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ برسلز میں ’’میری ٹائم سکیورٹی‘‘ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس فورم کے موقع پر وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔ امید ہے یہ دورہ برسلز پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار بیلجیئم پہنچے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

امریکی رپورٹ نے بھارت کےخلاف جنگ میں پاکستان کی جیت پر مہر لگادی وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ میں پاکستان نے بھارت…

40 minutes ago

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 330 ملین ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ اے ڈی بی کے مطابق فنڈز ’سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن اسٹرینتھنگ پروجیکٹ‘ کے…

42 minutes ago

پاکستان میں کرپشن مستقل چیلنج سیاسی و معاشی اشرافیہ جیبیں بھر رہی ہے آئی ایم ایف

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ…

45 minutes ago

پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکا سے تعلقات میں بہتری اور اسٹاک مارکیٹ کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا بلوم برگ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اسٹاک مارکیٹ (pakistan stocks market)ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹوں…

49 minutes ago

کراچی سے 17 سالہ جعلی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے خالد مقبول صدیقی

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر…

54 minutes ago