اردو نیوز اپڈیٹس

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ
پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق ہو گئی جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق نجی اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ دیر کالونی میں پیش آیا جس میں متعدد بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 21 بچوں اور ایک خاتون کی ٹیچر کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 25 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب سی سی پی او پشاور میاں سعید نے بتایا کہ واقعے میں زخمیوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے، انکوائری کمیٹی چھت گرنے کی وجوہات کا پتا لگائےگی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے اور مزید بچوں اور عملے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

33 minutes ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

37 minutes ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

43 minutes ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

45 minutes ago

انتظار کریں اور دیکھیں ٹرمپ کی ایران کیخلاف نئی کارروائی کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےنئی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ انتظار کریں…

49 minutes ago