اردو نیوز اپڈیٹس

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بارہ اور تیرہ اکتوبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں سرگرم تھے، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا، علاقے میں موجود دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔ پاکستان میں بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم برقرار ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

33 minutes ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

37 minutes ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

43 minutes ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

46 minutes ago

انتظار کریں اور دیکھیں ٹرمپ کی ایران کیخلاف نئی کارروائی کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےنئی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ انتظار کریں…

49 minutes ago