پاکستان نیوز پوائنٹ
نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب نے قیام سے اب تک کی سب سے بڑی سالانہ وصولی کی.3برس میں نیب کی مجموعی ریکوری 11,524 ارب روپے ہوگئی .نیب نے 29 لاکھ 80 ہزار ایکڑ سرکاری و جنگلاتی اراضی بھی واگزار کرا لی،واگزار کرائی گئی .سرکاری زمین کی مالیت 59 کھرب 80 ارب روپے ہے ۔ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصرنے بتایا کہ نیب سکھرنے 3730 ارب روپےمالیت کی زمین واگزارکرائی .نیب بلوچستان نے 1374 ارب روپےمالیت کی زمین واگزارکرالی،جبکہ نیب ملتان نے 653 ارب روپے کی سرکاری زمین بحال کرائی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہاؤسنگ اسکیموں کے 1 لاکھ 15 ہزار متاثرین کو 180 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیاگیا.پہلی بار ڈیجیٹل نظام سے 2.8 ارب روپے براہ راست متاثرین کے کھاتوں میں منتقل ہوئے۔اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ کے متاثرین کو 72.23 ارب روپے مالیت کے پلاٹ واپس دلائے گئے۔ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصرنے بتایا کہ نیب نے سال کے دوران 191 انکوائریز اور 65 اہم تحقیقات مکمل کیں،عدالتوں میں نیب کے استغاثہ کی کامیابی کی شرح 72 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی.وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت 238 آسامیاں ختم کی گئیں. جس سے سالانہ 356 ملین روپے کی بچت ہوئی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بندوق کے زور…
پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریباً…