اردو نیوز اپڈیٹس

نیند کے دوران خاتون کے منہ میں ایک زندہ چمگادڑ داخل ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
تصور کریں کہ آپ دوپہر کو قیلولہ کرکے اٹھیں اور علم ہو کہ ایک زندہ چمگادڑ آپ کے منہ کے اندر موجود ہے تو کیا ہوگا؟یقین کرنا مشکل ہوگا مگر امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ حقیقت میں ایسا ہوا۔امریکی ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کرسٹیا ایڈلمین کے ساتھ ایسا ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے لگ بھگ 100 سال پرانے گھر میں قیلولہ کر رہی تھیں جب ان کی آنکھ کھلی تو ایک چمگادڑ ان کے منہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ‘میں نیند کے دوران خواب دیکھ رہی تھی اور میں نے دیکھا کہ میں بہت پیارے چوہے کے ساتھ ہوں جو میرے منہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ بیدار ہونے کے بعد ان کا ہاتھ منہ میں گیا اور کسی چیز کو پکڑ لیا جو پہلے انہیں لگا کہ وہ ایک ٹشو پیپر ہے۔کرسٹیا ایڈلمین نے بتایا کہ ‘اور جب میں نے محسوس کیا کہ اس چیز کی پشت پر چھوٹے بال ہیں اور کافی موٹی ہے تو اس وقت مجھے احساس ہوا کہ یہ کوئی چوہا نہیں، میں مسلسل چیخنے لگی کہ ایک چمگادڑ میرے منہ میں ہے، چمگادڑ میرے منہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے’۔انہوں نے فوری طور پر انٹرنیٹ پر سرچ کیا کہ ایسے حالات میں کیا کرنا چاہیے اور علم ہوا کہ چمگادڑ کو زندہ پکڑنا چاہیے تاکہ ریبیز ٹیسٹنگ کی جاسکے۔انہوں نے ایک بالٹی کے ذریعے چمگادڑ کو کامیابی سے قید کرلیا۔اس کے بعد انہوں نے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کیا تاکہ معلوم کرسکیں کہ انہیں ربیز ویکسین کی ضرورت ہے یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ‘میرا ڈاکٹر دوست یہ سن کر پریشان ہوگیا حالانکہ وہ آسانی سے پریشان نہیں ہوتا، تو جب وہ پریشان ہوا تو میں بھی پریشان ہوگئی’۔دوست کے مشورے پر کرسٹیا ایڈلمین فوری طور پر اس اسپتال میں گئیں جہاں وہ کام کرتی تھیں اور ڈاکٹر سے معائنہ کرایا۔چمگادڑ کے ٹیسٹ میں ربیز کی تصدیق نہیں ہوئی مگر انہوں نے اس کہانی کو شیئر کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ان کی مدد کی جاسکے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دل کا رشتہ ہے وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے یوم فتح پر مبارک باد

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے یومِ فتح کے موقع پر ترک…

5 hours ago

پاکستان سعودی عرب اور ترکیے کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا…

5 hours ago

محسن نقوی کی محنت رنگ لے آئی اسلام آباد لندن ماسکو ٹورنٹو سے زیادہ محفوظ شہر بن گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر اسلام آباد پولیس میں…

5 hours ago

پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا…

5 hours ago

اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دے دی۔عرب…

5 hours ago

ہرمز سے تیل اور جنگی اخراجات کا تنازع ایران نے امریکا کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ…

5 hours ago