پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہےوزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی ہے۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ملاقات میں موجود تھے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے طویل عرصے سے جاری تنازع پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے خطے میں امن کےلیے تحمل اور سفارتی رابطوں کی ضرورت اور اسلام آباد ایم او یو کے تحت مفاہمت پر عملدرآمد جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے علاقائی امن کےلیے مخلصانہ کردار ادا کرنے پر آمادگی کا بھی اعادہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق ایرانی صدر نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں ملکوں کے تعلقات کی دیرینہ مضبوطی اور تعاون کے فروغ کےلیے ایران کی مضبوط خواہش کا اعادہ کیا۔یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد غیر متوقع واقعات سے امن عمل متاثر ہوا، ایران، اُس کے ہمسایہ ممالک اور امریکا کے درمیان پاکستان مخلص اور دیانت دار ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، کوشش ہے کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جائےوزیراعظم نے کہا کہ پوری توجہ اسی معاملے پر ہے، امید نہیں چھوڑی ہے، امریکا اور ایرانی صدر کے درمیان ملاقات کے سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ جاری عمل ہے، تمام دوست ممالک امن کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں،…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے دورے پر آئے چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی…