اردو نیوز اپڈیٹس

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ بجلی صارفین کو ریلیف نومبر کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا جب کہ کراچی کے صارفین پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی۔ ہفتہ…

13 hours ago

افغان وفد کہہ رہا تھا کہ ان کی بات کا زبانی اعتبار کیا جائے وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے…

14 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین…

14 hours ago