پاکستان نیوز پوائنٹ
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے مالک نے لائیو انٹرویو میں اینکر کو شادی کی پیشکش کردی۔یہ غیر معمولی واقعہ پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے بعد پیش آیا، جب لیگ کے مالک ہرشت تومر نے براہِ راست نشریات کے دوران میزبان کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کرنے کا عندیہ دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کرشمہ کوٹک نے ہرشت تومر سے سوال کیا کہ وہ ٹورنامنٹ کی کامیابی کا جشن کس طرح منائیں گے؟ جواب میں ہرشت نے ہنستے ہوئے کہا “جیسے ہی یہ سب ختم ہوتا ہے، میں آپ کو پرپوز کرنے والا ہوں۔”کرشمہ کوٹک یہ سن کر کچھ لمحے کے لیے حیران رہ گئیں اور بس اتنا کہہ سکیں، “اوہ مائی گاڈ!” تاہم انہوں نے فوراً خود کو سنبھالا اور پیشہ ورانہ انداز میں دوبارہ اپنی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ ہو گئیں۔یہ دلچسپ لمحہ کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا اور سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…