اردو نیوز اپڈیٹس

وزارتِ خزانہ نے بجٹ کال سرکلر جاری کرتے ہوئے بجٹ سازی کے شیڈول کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزارتِ خزانہ کے مطابق بجٹ 2026،27 کیلئے بجٹ کال سرکلر جاری کر دیا گیا جبکہ عبوری معاشی فریم ورک رواں ماہ کے دوران تیار کیا جائے گا۔ مڈ ایئر ریویو رپورٹ فروری 2026 میں قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی، وزارتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اہم بجٹ فارم، ریونیو اور اخراجات کے نظرثانی شدہ تخمینے اور ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات 20 فروری تک جمع کرائیں،بجٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس 30 مارچ سے 12 اپریل 2026 تک ہوں گے جبکہ ایکسچینج ریٹ سے متعلق اطلاع 15 اپریل کو دی جائے گی۔ بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی منظوری20 اپریل تک لی جائے گی اور کرنٹ و ترقیاتی بجٹ کیلئے بجٹ سیلنگ 21 سے 25 اپریل کے دوران جاری کی جائے گی۔ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس مئی کے پہلے ہفتے اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں ہوگا، تمام بجٹ دستاویزات مئی کے آخر تک مکمل کی جائیں گی جبکہ سہ ماہی بجٹ تخمینے 30 جون تک جمع کرائے جائیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدروزیراعظم اوروزیر داخلہ کادہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقوں ہرنائی اور پنجگور میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے…

16 hours ago

وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے…

16 hours ago

ترک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات مستحکم تعلقات پر اطمینان کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم…

16 hours ago

شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے چیف جسٹس پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہےکہ شوہر حق مہر میں…

16 hours ago

حماس کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچا جلد اپنی AK-47 تک واپس کردیں گے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول اوروں کے برعکس میرا یقین ہے…

16 hours ago

اسرائیل ایران پر فوجی حملے کیلئے امریکا کو اکسا رہا ہے ترکیہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس…

16 hours ago