اردو نیوز اپڈیٹس

وزارت خزانہ نے جنوری میں اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزارت خزانہ نے جنوری میں اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان جنوری 2026 میں اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا جو ایک منصوبہ بند پروگرام کا حصہ ہے جس کی کل مالیت تقریبا ایک ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملٹی لیٹرل پارٹنرز کی منظوری پہلے ہی حاصل ہو چکی ہے جبکہ چینی ریگولیٹرز سے آخری منظوری جنوری کے اوائل میں متوقع ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد فنڈنگ کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنا اور چین کی آن شور ڈیٹ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنا ہے، ابتدائی بانڈ سے تقریبا 250 ملین ڈالر کے برابر رقم جمع ہو گی جبکہ مزید اقساط ریگولیٹری منظوریوں کے مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ بانڈ یوآن میں ہو گا اور چین کی مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا، یہ پروگرام پاکستان کی وسیع تر قرض مینجمنٹ حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت معیشت مستحکم ہو سکے۔وزارت کے مطابق چینی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ تعلقات مثبت رہے ہیں جو حالیہ پالیسی اصلاحات کے بعد پاکستان کی میکرو اکنامک صورتحال میں اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…

9 hours ago

وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…

9 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

9 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

10 hours ago

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…

10 hours ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

10 hours ago