پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے توشہ خانہ ٹو کیس کے عدالتی فیصلے کو انصاف پر مبنی قرار دے دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کروڑوں روپے کے تحفے کی قیمت بہت کم لگوائی، تحائف کی قیمت کم لگوا کر سرکار کو کم رقم دی گئی اور اسٹیٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا کر تحائف اپنی ذات کیلئے رکھ لیے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس کی آج کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سزا ختم ہونے کے بعد شروع ہو گی، 14 سال کی سزا ختم ہو گی تو اس کے بعد 17 سال کی سزا شروع ہوگی۔وفاقی وزیر اور رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے کہا توشہ خانہ ٹو کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، پاکستان کے آنے والے ادوار میں یہ مثال قائم ہوگئی ہے کہ جن کے پاس حکمرانی ہو وہ احتیاط کریں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا یہ تمام چیزیں بحیثیت قوم ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہیں، جس طرح بشریٰ بی بی کی آڈیو ویڈیو آئیں، یہ بہت واضح کیس تھا، یہ کام سابق وزیراعظم کے گھر ہوا، اگر انہیں پتہ نہیں تھا تب بھی وہ قصور وار ہیں۔ان کا کہنا تھا ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم کردار کو نہیں دیکھتے اور چکا چوند کو ترجیح دیتے ہیں، اس فیصلے کے بعد آئندہ دنوں میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…