اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کا جائزہ لینے گلگت بلتستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے ہیں
ڈان نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیراعلیٰ گلبر خان نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم گلگت میں بارشوں اور سیلاب کے متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی رقوم تقسیم کریں گے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی، گورنر گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ گورنر گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں حالیہ بارشوں و سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا بھی کی گئی، وزیراعظم گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ گلبر خان سے بھی ملاقات کریں گے اور متاثرین میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

2 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

2 hours ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

2 hours ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

2 hours ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

2 hours ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

2 hours ago