اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے.چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی اصلاحاتی کوششیں اور کاوشیں لائق تحسین ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا. اجلاس میں ایف بی آر میں جاری اصلاحات اور پی آر اے ایل کی تنظیم نو پر بریفنگ دی گئی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی آر آئی ایس 3.0 کے ڈیزائن کےلیے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کر لی گئیں.فیس لیس اسیسمنٹ سے محاصل میں بہتری اور درآمدی بے ضابطگیوں کی نشان دہی میں اضافہ ہوا۔اسلام آباد میں جدید سینٹرل اسیسمنٹ یونٹ کا عبوری انتظام 31 دسمبر تک فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے. سینٹرل اسیسمنٹ یونٹ کے مکمل مربوط کمپلیکس کو جون 2027 تک فعال بنا دیا جائے گا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ دسمبر تک ڈیجیٹل انوائسنگ کے ذریعے 4 ٹریلین روپے کی ریکارڈ ٹرانزیکشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، پیٹرولیم پروڈکٹس کی اسمگلنگ روکنے کے لیے تمام قانونی پیٹرول پمپس کی جی آئی ایس ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ۔پیٹرولیم پروڈکٹس کی جی پی ایس ٹریکنگ اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ای آر پی نظام کی منسلک کاری مکمل ہوگئی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے پیٹرولیم ٹریکنگ کی مرکزی موبائل ایپ فعال کر دی گئی.راہ گزر ایپ کے ذریعے 2 ہزار 500 غیر قانونی پیٹرول پمپس کو بند کر کے قانون کے حوالے کر دیا گیااس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹیکس نظام میں اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کو معینہ اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، اصلاحاتی عمل کی شفافیت، مؤثر اور پائیداری کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی پائیدار معاشی ترقی اور استحکام کے لیے ٹیکس نظام میں جامع اصلاحات کا نفاذ کر رہے ہیں.ڈیجیٹلائزیشن، پیداوار کی خودکار نگرانی اور جدید نظام ایف بی آر اصلاحات کے بنیادی ستون ہیں۔وزیر اعظم نے ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر میں اچھی شہرت کے حامل گڈز ایویلیویٹرز کی شفاف تعیناتی کا عمل انتہائی خوش آئند ہے.چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی اصلاحاتی کوششیں اور کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

2 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

2 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

2 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

2 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

2 hours ago

مکہ مکرمہ میں حیرت انگیز منظر آسمانی بجلی کلاک ٹاور سے ٹکرا گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ مکہ مکرمہ میں خراب موسم کے دوران آسمانی بجلی کے کلاک ٹاور…

2 hours ago