اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف آج برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ میں 4 روز قیام کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج رات وطن واپس پہنچیں گے، ان کے لندن میں قیام کے دوران 7 میڈیکل اپوائٹمنٹس ہوئے، انہوں نے کئی وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔یاد رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچے تھے۔منامہ ایئرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، بحرینی نائب وزیراعظم عزت مآب خالد بن عبداللہ الخلیفہ، بحرینی وزیر خارجہ عزت مآب ڈاکٹر عبد اللطیف بن رشید الزایانی اور بحرینی قیادت کے سینئر ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا تھا۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ چیـف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے…

1 hour ago

افغان اب ہمارے مہمان نہیں واپس چلے جائیں دھماکے افورڈ نہیں کر سکتے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان ہمارے مہمان…

1 hour ago

غزہ جنگ بندی معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا مصری وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبد العاطی رسمی دورے پر…

1 hour ago

ڈیرہ اسماعیل خان سکیورٹی فورسز کی کارروائی 22 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 26 نومبر 2025 کو سکیورٹی…

1 hour ago

گرفتار افغان دہشت گرد کے اعترافی بیان میں ہوشربا اِنکشافات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم…

1 hour ago

پوپ لیو نے فلسطین تنازعہ ختم کرنے کا نیا حل بتا دیا اسرائیل انکاری

پاکستان نیوز پوائنٹ ویٹیکن سٹی کے سربراہ پوپ لیو نے اپنے دو ٹوک مؤقف کا…

1 hour ago