وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف چند گھنٹوں کے ہنگامی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حالیہ واقعات کے تناظر کیلئے اہم ہے۔پاکستان نے آذربائیجان اور خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برادر خلیجی ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان بھی کیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت کرتا ہے اور انہیں عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اس صورتحال میں تین اہم نکات پر زور دے رہا ہے، جن میں تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام، عالمی قوانین کی پاسداری اور مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات کو ترجیح دینا شامل ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر کے ساتھ خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی،وزیراعظم نے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا پرامن حل چاہتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *