اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیراعلیٰ مریم نواز بھی نارووال روانہ ہوئیں، دونوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔ فضائی سفر کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم کو پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی اور زیر آب علاقوں میں ریسکیو آپریشن پر بریف کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فضائی جائزہ کے دوران سیلابی صورت حال سے بچاؤ اور ریلیف آپریشن میں ضروری اقدامات کی ہدایات دیں۔
نارووال میں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب کو طغیانی کا سامنا ہے، سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر ہم سب کو افسوس ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مؤثر پیشگی اطلاعات کے نظام کی وجہ سے نقصان کم ہوا، بارشوں سے گلگت بلتستان اور کے پی میں بہت جانی نقصان ہوا، کئی نئے چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کی ہمارے پاس صلاحیت موجود ہے، پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اقدامات یقیناً لائق تحسین ہیں، ریسکیو، پولیس، محکمہ ایری گیشن دن رات کام کر رہے ہیں۔ ٹیم ورک کی وجہ سے نقصان کو کم سے کم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ کرنا ہوگا، پانی ذخیرہ کرنے کیلئے اپنے وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا، آئندہ آنے والے سالوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہے، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ 2022 میں اس طرح کی آفت آئی تھی اور تباہی ہوئی تھی، 2022 کی تباہی کا مرکزی نشانہ سندھ اور بلوچستان تھا جب لاکھوں ایکڑ پر کاشت تیار فصلیں تباہ ہوگئی تھیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

3 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

3 hours ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

3 hours ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

3 hours ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

3 hours ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

3 hours ago