وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات کی ۔وزیراعظم نے امجد حسین کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں گلگت بلتستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی فلاح و بہبود کے لیے قابل تجدید توانائی، سیاحت، انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اقدامات لے رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کے منصوبوں میں 100 میگاواٹ کا شمسی توانائی اور دانش سکولوں کے قیام کا منصوبے سر فہرست ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے عوام کی سہولت کیلئے گلگت میں پاکستان آسان خدمت سینٹر بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *