اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیےپولیوکاخاتمہ ضروری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیےپولیوکاخاتمہ ضروری ہے،حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر کیا. وزیراعظم نے بچوں کو قطرےپلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیے پولیو کاخاتمہ ضروری ہے اور حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے. 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سےکم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،انسدادپولیومہم کامیاب بنانےکےلیے والدین تعاون کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے کےتمام طبقات پولیوموذی وائرس کےخاتمےمیں اپناکرداراداکریں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ہونےو الے اجلاس میں وزیر اعظم کو 21 اپریل سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے بارے بریفنگ دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اس مہم میں ساڑھے 45 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی جب کہ ملک گیرانسداد پولیو مہم میں 4 لاکھ 15 ہزار پولیو ورکر حصہ لیں گے۔ دریں اثنا انسدادپولیو پروگرام سربراہ کے مطابق پنجاب بھر میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پنجاب کے تمام اضلاع میں ویکسین، لاجسٹکس کی سپلائی مکمل کرلی گئی ہے۔پنجاب بھر میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے اور انسداد پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ سے زائد ورکر ڈیوٹی سر انجام دیں گے، جبکہ لاہور میں 14 ہزار سے زائد ورکر ڈیوٹی سر انجام دیں گے، راولپنڈی میں 9 ہزار سے زائد ورکر انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات وطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جس…

6 hours ago

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ…

6 hours ago

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت…

6 hours ago

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ

پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیر ستان انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت…

6 hours ago

امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف مختلف ریاستوں میں احتجاج مظاہرے کئے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف مختلف…

6 hours ago