وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سلنڈر حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسلام آباد گیس سلنڈر کے المناک واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف،چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اور وزیر داخلہ محسن نقوی اظہار افسوس کیا ۔وزیراعظم کا جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ۔زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔شہباز شریف نے سیکریٹری داخلہ کو واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔کہا حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بھی حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ،انکا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *