اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم کا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی اور پاکستان بنگلا دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔مزید برآں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی جیسے مشترکہ مقاصد پر مبنی پاکستان بنگلا دیش تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔اس موقع پر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر نے باہمی سفارتی تعلقات میں بہتری اور پاکستان کے کردار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان دوستانہ اور گرم جوش انداز میں ہونے والی یہ ملاقات دونوں ممالک کی برصغیر اور خطے کے استحکام اور لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ عزم کے لیے مل کر کام کرنے کی عکاس ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

17 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

17 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

17 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

17 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

17 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

17 hours ago